نگاپٹنم،3،مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گینز بک آف ورلڈ ریکارڈکو ہدف بناکریہاں کے ایک 19سالہ طالب علم نے لوہے کی چین سے اپنے ہاتھ اور پاؤں کو باندھ کر خلیج بنگال میں پانچ کلومیٹر تیراکی کی۔ایس سبری ناتھن نے کل یہ فاصلہ دو گھنٹے، 20منٹ اور 48سیکنڈ میں مکمل کیا ۔ضلع اسپورٹس افسر بی شیوا نے یہ معلومات دی۔اس سے پہلے کا ریکارڈ 37سالہ گوپال کھاروی نے 2013میں کرناٹک کے اڈوپی میں مالپے بیچ پر بنایا تھا۔اس وقت انہوں نے ہاتھ اور پاؤں باندھ کر دو گھنٹے 43منٹ میں 3.07کلومیٹر کی دوری طے کی تھی۔شیوا نے بتایا کہ سبری ناتھن نے گنیز کمیٹی کی گائڈ لائن کے مطابق ،گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے کوشش کی، اس کے لیے انہوں سے ضلع انتظامیہ اور پولیس سے پیشگی اجازت لی تھی۔انہوں نے کہاکہ سبری ناتھن کی کوشش کا شروع سے لے کر آخر تک ویڈیو بنا گیا ہے اور اسے گینز بک آف ریکارڈ کمیٹی کے پاس بھیجاگیاہے۔